ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں ; ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں ; ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفاد کے تمام امور پر پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار ہے، اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں افغانستان سے متعلق پیش رفت اور علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

گزشتہ جمعرات پریس بریفنگ کے دوران بھی اس ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کی تصدیق کی گئی تھی  ۔چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ سفیر یوئے شیاو یونگ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی افغانستان سمیت خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔


چین کی پاک افغان ثالثی کی کوششوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے, ترجمان دفتر خارجہ

پاک چین رابطوں اور مشاورت کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو گھڑنا بلاجواز ہے، ترجمان دفتر خارجہ