ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکان کی چھت گرنےسے8خواتین جاں بحق اور65خواتین زخمی ۔ جاں بحق خواتین کو 10 لاکھ زخمی خواتین کو 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان

دکان کی چھت گرنےسے8خواتین جاں بحق اور65خواتین زخمی ۔ جاں بحق خواتین کو 10 لاکھ زخمی خواتین کو 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنےسے8خواتین جاں بحق اور65خواتین زخمی ہونےکاافسوسناک سانحہ ہوا۔

کمشنربہاولپورڈویژن مسرت جبیں اور آرپی اوغازی صلاح الدین شیخ زیدہسپتال پہنچ گئے۔زخمیوں کی تیمارداری اورانتظامات کاجائزہ لینےکےبعدپریس کانفرنس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کمشنر مسرت جبین نے کہا  اج صبح ساڑھے دس بجے چک 123 میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش ایا،رقوم کی تقسیم کے دوران چھت پر خواتین بہت زیادہ ہو گئی جس کے نتیجے میں چھت گر گئی،اب تک ہسپتال میں مجموعی طور پہ 76 زخمی لائے گئے جس میں سے 16 زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے،ہسپتال ابھی تک صرف 45 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 45 زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہترین طبی علاج دے رہی ہے۔مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ ائیں اس کے لیے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا رحیم یار خان واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے ۔

صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سینیٹر روبینہ خالد فوری طور پر رحیم یار خان روانہ ہوئیں چیئرپرسن بی آئی ایس پی موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی

بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کے لیے رحیم یار خان روانہ  ہوئی ۔سینٹر روبینہ خالد  کمیٹی 24 گھنٹوں میں واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ممکنہ غفلت پر متعلقہ پارٹنر بینک کو نوٹس جاری کر دیا گیا،
پارٹنر بینک پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔جاں بحق خواتین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔زخمی خواتین کو 3 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی ۔بی آئی ایس پی کی جانب سے امدادی ادائیگیاں کل تک مکمل کر دی جائیں گی۔
واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔