سٹی 42 : ڈہرکی کے قریب کھینجو میں مسلح افراد کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔
ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ کھینجو کے علاقے میں ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب ڈہرکا ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت ظفر ڈہر کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے ایک اور محافظ بھی دم توڑگیا، جس کی شناخت ڈرائیور اختر پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد ہلاک محافظوں کی تعداد دو ہوگئی۔
جام مہتاب ڈہر جائے وقوعہ پر ہی موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی زرعی زمین سے واپس آرہے تھے کہ مسلحہ افراد نے ان کی گاڑیوں پر حملہ کردیا تھا۔
پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ اوباڑو، ڈہرکی اور کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈھر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعی کی مذمت کرتے ہیں، ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حملے میں جام مہتاب ڈھر کے محافظ کے جانبحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، حملے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا ۔