وفاقی حکومت سے بات چیت جاری رکھیں، عمران خان کا علی امین کو مشورہ

Imran Khan Ali Amin meeting, Adiala Jail, Khyber PAkhtoonkhwa, Chief Minister Ali Amin, PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد  اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے یہ ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہوئی۔ اس سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دوہفتے کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی اجازت سےمتعلق یقین دہانی کروائی تھی جو آج اس ملاقات سے پوری ہو گئی۔

 علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات 30 منٹ جاری رہی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔

عمران خان نے وفاقی حکومت سے بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت کی

ذرائع کے مطابق ملاقات میں  پی ٹی آئی کے ایک وکیل بیرسٹر سیف کے مطابق  اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفننگ دی۔  عمران خان نے علی امین کو ہدایت دی کہ "صوبائی حقوق "کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

عمران خان نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی

ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا، اور علی امین سے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے ہر قسم اقدامات اٹھائیں۔

عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی معاملات میں سیکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھیں،۔

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے امیدواروں پر مشاورت

وزیر اعلی خیبر پختون نے صحت کارڈ کی بحالی،  اور رمضان پیکیج بریفنگ دی ۔

 بیرسٹرسیف  کے مطابق سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر  بھی مشاورت ہوئی،علی امین نے بانی پی ٹی أئی سےخیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی  منظوری لی۔