ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع اپنی ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے دی،انہوں نے بیٹے کی پیدائش اور نام کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے نیلے تھیم کا ایک پوسٹر جاری کیا جس پر نام بھی درج تھا۔فاطمہ بھٹو اور گراہم نے اپنے بیٹے کا نام بچے کے نانا "میر مرتضی بھٹو" کے نام سے مشابہہ "میر مرتضیٰ بائرہ" رکھا۔ انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ "گراہم اور میں اپنے بچے کی پیدائش کی خبر سُنا کر بہت خوش ہیں۔"

 انہوں نے کہا کہ" ہم اپنے بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتے تھے کہ جب وہ دنیا میں اپنا ایک مقام حاصل کرے تو وہ نام اسے ہمت دے،  میں ایک ایسا نام چاہتی تھی جو اس کی زندگی میں  الہام کا کام کرے، جو میرے بیٹے کی ماں کے دل کے بہت قریب ہو، زندگی بھر اسے آرام دہ اور محفوظ محسوس کروائے، جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہو سکتا ہے تو ہمیشہ میں نے اپنے پیارے والد کا نام اپنے ذہن میں پایا۔‘ اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔"

Ansa Awais

Content Writer