ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

 کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بحرین کے کمانڈر آف نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر پر زور دیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ ملٹری تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین سے مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے، خطے میں امن و استحکام کو فروغ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 دوسری جانب کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer