( علی رضا ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کا کہنا ہے کہ جب تک ادارے اور افراد اپنے آپ کو آئین سے بالاتر سمجھیں گے تو سفر مزید مشکل ہوتا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے بانی رکن ڈاکٹر مبشر حسن کی رسم قل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جب تک ملک میں آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہوگی ملک کٹھن حالات سے نہیں نکل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کا پتا تھا۔ نوازشریف کو بھی اس معاملے پر طلب کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ اپنے خلاف بولنے والوں کو بند کرنا ہی فاشزم ہے۔
قمرالزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مبشر حسن کا پارٹی کے ساتھ دیرینہ رشتہ تھا۔ ایسے لوگ آج کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے ضروری تھے۔ ڈاکٹرمبشر حسن کی رسم قل کے موقع پر پارٹی رہنماؤں سمیت زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔