ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم میں بےضابطگیاں، ن لیگ میدان میں آگئی

محکمہ تعلیم میں بےضابطگیاں، ن لیگ میدان میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) تعلیم کے شعبہ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے ارکان صوبائی اسمبلی تحیی نون، مہوش سلطانہ اور بشری انجم بٹ پر مشتمل کمیٹی بنادی۔

مسلم لیگ (ن) نے شعبہ تعلیم میں حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کے سلسلے میں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین ارکان صوبائی اسمبلی بشری انجم بٹ، تحیی نون اور مہوش سلطانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ریسرچ کریں اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں، تاکہ حکومتی کوتاہیوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جاسکے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما انا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث شعبہ تعلیم زوال کا شکار ہوگیا ہے۔