کورونا کا خدشہ، اساتذہ اور سٹاف پر دوران چھٹیاں سکول آنے پرپابندی

کورونا کا خدشہ، اساتذہ اور سٹاف پر دوران چھٹیاں سکول آنے پرپابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری و نجی سکول اساتذہ اورایڈمن سٹاف کو دوران چھٹیاں سکول بلوانے  پر پابندی عائد کردی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان کو 5 اپریل تک ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، احکامات کیخلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

سٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری و نجی سکول کے اساتذہ اور ایڈمن سٹاف پر دوران چھٹیاں سکول آنے پر پابندی عائد کردی، سکول سربراہان 5 اپریل تک ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو سکول آنے کا پابند کرنے کے مجاز نہیں ہون گے۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز خان کا کہنا ہے کہ احکامات کا اطلاق سرکاری و نجی سکول دونوں پر ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ انفرسٹرکچر کی حفاظت کیلئے صرف سکیورٹی گارڈ کو سکول آنے کی اجازت ہوگی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کی خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور سٹاف کو چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر بلوانے والے سربراہان کی محکمہ کو رپورٹ کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer