سٹی42: مسلم لیگ( ق) کے رہنما میاں منیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، نیوزی لینڈمیں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک اور اسلاموفوبیاکی مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہاوس میں ق لیگ کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی میاں منیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ذوالفقار پپن، شیخ عمر، سہیل سرفراز چیمہ، سجاد بلوچ نصیر ارائیں سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی امور اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ میاں منیر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے واقعہ سے پوری دنیا میں مسلمان غمگین ہیں ۔