ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
کیپشن: City42 - Petrol Prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نیا بنچ تشکیل دیا گیا، اس سے قبل جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، اب جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دی تھی جس میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھا دی گئی ہیں، اوگرا کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سیلز ٹیکس میں 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں پھر بھی 20 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، پٹررولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer