ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر :کالعدم تنظیم کی احتجاجی کال مسترد ، مختلف شہروں میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

 آزاد کشمیر :کالعدم تنظیم کی احتجاجی کال مسترد ، مختلف شہروں میں معمولاتِ زندگی رواں دواں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آزاد کشمیر کے باشعورعوام نے انتشار پھیلانے والی کالعدم تنظیم کی نام نہاد احتجاجی کال کو یکسر مسترد کر دیا، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں معمولاتِ زندگی رواں دواں ہے۔

مظفرآباد، میرپور، نیلم، بھمبر اور کوٹلی  سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہے، مظفرآباد، میرپور اور دیگر شہروں میں عوام روزمرہ معمولات کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں۔

آزاد  کشمیرکے مختلف شہروں میں  تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں ۔

آزاد کشمیر کے باشعورعوام نے انتشار پھیلانے والی کالعدم تنظیم کی نام نہاد احتجاجی کال کو یکسر مسترد کر کے امن کو ترجیح دی ہے۔