ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، بجٹ اور سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین

اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، بجٹ اور سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مختلف اراکین قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار اور حالیہ کامیاب سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

ملاقات کرنے والوں میں میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری، شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران متعلقہ حلقوں کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔