ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کو شام 4 بجے طلب

 سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کو شام 4 بجے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کو شام 4 بجے طلب،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بدھ کو بجٹ پیش کریں گے۔

نئے مالی سال کا سندھ بجٹ 4 ہزار ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے ۔ بجٹ اجلاس سے قبل سندھ کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ۔ کابینہ سے بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔ 
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔ پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے ۔ کم از کم اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔
کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافے پر غور کیا جارہا ہے ۔ سندھ اسمبلی میں ضمنی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔بجٹ اجلاس 5روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

آئندہ ہفتے سندھ بجٹ کی منظوری متوقع ہے ۔ پنجاب بجٹ کے بعد سندھ بجٹ پیش کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ بجٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔ وفاقی تنخواہ اضافے کے بعد سندھ کو مالی چیلنج درپیش ہیں ۔ 
سندھ حکومت کا مزدور دوست بجٹ لانے کا امکان ہے ۔ 
ذرائع کے مطابق سندھ کا مالی سال 2026-27 کا سالانہ ترقیاتی بجٹ تیار کیا گیا ۔ صوبے کا مجموعی سالانہ ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے ۔ رواں مالی سال مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1018 ارب روپے تھا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام  کے لیے 522 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 520 ارب روپے تھا ۔ غیر ملکی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ رواں مالی سال فارن پراجیکٹ اسسٹنس پروگرام کے لیے 367 ارب روپے مختص تھے۔پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 سے 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے لیے 76 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ رواں مالی سال ڈی اے ڈی پی کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے تھےْ۔