ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے:عظمیٰ بخاری

بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے:عظمیٰ بخاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں

  پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ جولائی میں سٹینڈنگ کمیٹی میں بل پاس ہوگا اس کے بعد الیکشن کمیشن پراسس شروع کرے گا۔

 عظمٰی بخاری کا کہناتھا کہ ہم پی ٹی آئی کو فساد سے روکتے ہیں احتجاج سے نہیں۔  صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بار بھی علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں اسلحہ لے کر آئیں گے، یہ لوگ  بھی آتے ہیں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے، سیاسی کارکن ایسے احتجاج نہیں کرتے۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تو ملک کو نہیں چھوڑا جا سکتا، پی ٹی آئی ہمیشہ احتجاج نہیں فساد کرتی ہے۔

  پی ٹی آئی کی تشدد پسندانہ پالیسی سے پنجاب کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا فرض ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کام گلا پھاڑنا ہے، مائیک توڑنا اور کتابیں پھاڑنا ہے۔  پی ٹی آئی کے ہاتھ میں جب حکومت تھی تو کوئی بھلائی کا کام نہیں ہوا۔