جنید ریاض :سکولوں میں سب سےزائدعرصہ سےتعینات اساتذہ کوہٹانےکافیصلہ کر لیا۔
اپگریڈسکولزمیں تخلیق کی گئی26ہزارنئی آسامیاں پرانےاساتذہ سےپرکی جائینگی ۔مذکورہ آسامیوں پر ایک بھی نیاٹیچر بھرتی نہیں کیا جائے گا۔سکولزمیں تخلیق کی گئی26ہزارنئی آسامیاں ریشنلائزیشن سےپرکی جائیں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نےاپگریڈسکولزمیں ایس این ای کیمطابق واچ لسٹ کواپڈیٹ کردیا۔سکول انفارمیشن سسٹم پر پیلا رنگ سرپلس اساتذہ کو ظاہر کرے گا۔
سرخ رنگ سکول میں مزید کتنے اساتذہ درکار ہیں کو ظاہر کرے گا۔سبز رنگ اس بات کی علامت ہوگا کہ سکول میں اساتذہ بچوں کی تعداد کی مطابق ہیں،پروموشن وڈسپوزل پرموجوداساتذہ کےتبادلوں کےبعدخودکارنظام کےتحت ریشنلائزیشن کیےجانیکاامکان ہے۔خودکارنظام کےتحت سرپلس اساتذہ کوان سکولوں میں ٹرانسفرکیاجائےگاجہاں ٹیچرزکی شارٹیج ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سےبنائی گئی ریشنلائزیشن پالیسی تاحال کیبنٹ سےمنظورنہیں کروائی گئی۔
ایس ای ڈی کی پرانی پالیسی کےمطابق اس وقت اساتذہ گرین، ییلو اور ریڈ شو ہو رہے۔