ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا شاہ بحرین سے ٹیلیفونک رابطہ ، عید کی مبارکباد دی

وزیر اعظم کا شاہ بحرین سے ٹیلیفونک رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد  : وزیراعظم محمد شہبازشریف اور بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے  عید الاضحیٰ کے موقع پر  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور ثقافتی وابستگیوں پر استوار پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کو سراہا ۔

وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں مختلف شعبوں میں پاکستان کے لئے بحرین کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔ خاص طور پر، انہوں نے پاکستان کے لئے احترام اور نیک خواہشات پر  شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا۔ 2014 میں شاہ حماد کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے عزت مآب کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ 

 عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور بحرین کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے ۔