ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

شہباز شریف نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار افسوس، کہتے ہیں کہ غلط اندازوں پر اصرار، ناقدین سے تکرار اور خود فریبی کے بجائے مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بحال کریں، کورونا سے نمٹنے میں یہ عوامی ادارہ بہت کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ حکومت میڈیا میں بیانات کے بجائے کورونا کے علاج اور احتیاط کیلئے انتظامی زور دکھائے۔ انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں تو حکومت کی متبادل حکمت عملی کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بروقت مناسب تیاری کے بغیر لاک ڈاؤن کرنا اور پھر مناسب اقدامات کے بغیر اس میں نرمی خطرناک ثابت ہوئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں 120 اموات اور ہزاروں متاثرین کی تصدیق نے حکومتی تجزیات غلط ثابت کردئیے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ مریض ہسپتالوں کے صحن، راہداریوں اور داخلی دروازوں پر علاج کیلئے تڑپ رہے ہیں جبکہ حکومت کبھی عوام کو کوس رہی ہے اور تو کبھی اپوزیشن کو برا بھلا کہہ رہی ہے، یہ اس کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے۔

ادھر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹیلی فون کرکے شہبازشریف کی طبیعت دریافت کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔