( سعدیہ خان ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اگلا بجٹ پیپلز پارٹی بنائے گی۔
مریم نواز اور اعتزاز احسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے ملاقات اچھی رہی اس بار فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے، بجٹ کی منظوری کو پارلیمنٹ میں الیکشن کی طرح لیں گے، اس مقصد کے لیے اپوزیشن پارٹیز کو اعتماد میں لیں گے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ مریم نواز ان کے ساتھ سچائی سے چلیں گی، ان کے والد نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے امید ہے وہ انہیں مایوس نہیں کریں گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 21 جون نواب شاہ جلسے سے وہ اپنی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ کہتے ہیں جلد ہی مولانا فضل الرحمان سے مل کر آل پارٹیز کانفرنس کا لائحہ عمل طے کریں گے۔