لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے
کیپشن: City42 - Eid-ul-Fitr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم): لاہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لاہور کی مساجد ،عید گاہوں اور پارکوں میں نماز عید کے روح پر ور اجتماعات ہوئے۔ جس میں ملک کی سلامتی کیلئے امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

صبح ہوتے ہی نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے لاہوریوں کی کثیر تعداد نے شہر کی مختلف مساجد اور عید گاہوں کا رخ کیا، شہر بھر میں نماز عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے ادا کی گئی، چھوٹے بڑوں نے گلے مل کر محبت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔جہاں گورنر ۰پنجاب رفیق رجوانہ نے نما ز عید ادا کی۔دوسرا اجتماعداتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں  ہوا، جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جامع مسجد رضویہ فردوس مارکیٹ میں قاری زوار بہادر، جامعہ نعیمیہ میں مفتی جاوید ہاشمی، ریس کورس پارک امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار رو پڑی کی امامت میں نمازعید ادا کی گئی، ایبٹ روڈ پر واقع امام بارگاہ گلستان زہرہ میں علامہ ابو رضا زینبی، منہاج القرآن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔

سربراہ فلاح انسانیت فاونڈیشن حافظ محمد سعید کی امامت میں قذافی اسٹیڈیم، ماڈل ٹاؤن اتفاق مسجد میں مفتی محمد انوار الرسول مرتضائی، ٹاؤن شپ الجنت گراؤنڈ میں علامہ حافظ عبدالماجد اور دالگیراں چوک میں مفتی راغب نعیمی کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔جامع مسجد محمدیہ رچنا بلاک اقبال ٹاؤن میں علامہ محمد عثمان مجددی کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کی گئی۔