ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ازبکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہِ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ازبکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہِ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ازبکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہِ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان روڈ اور ریل رابطے بہتر بنانے پر غور کیا گیا،اجلاس میں ٹرانسپورٹ راہداریوں کی استعداد کار بڑھانے پر غور کیا گیا،لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا،ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف 20 اور 21 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 5 سالہ اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط متوقع ہیں ۔ 5 سالہ روڈ میپ سے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ازبک نائب وزیراعظم کے دورے کے دوران پاک-ازبک بزنس ٹو بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔ازبکستان کی 100 سے زائد بڑی کمپنیاں پاکستان میں بزنس فورم میں شرکت کریں گی۔

زراعت، ادویات، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور انڈسٹری کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔