ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بابر شہزاد ترک:وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور اداروں میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن (نارتھ) اسلام آباد محمد عمر کو تبدیل کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکشن افسر احمد علی کا تبادلہ کامرس ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عارف کا صوبائی محتسب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان میں کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ کمانڈر محمد حسین کو دو سال کے لیے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر پاکستان میرین اکیڈمی کراچی میں ایجوکیشن افسر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 18 کے اخلاق احمد کا پنجاب حکومت سے آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر تبادلہ کر دیا گیا، جبکہ او ایس ڈی محمد عمر جاوید کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مصباح انجم کی پمز اسلام آباد میں تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔