ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کے سموگ فری پنجاب پروگرام کے تحت ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ریکارڈ سطح پر کارروائیاں کی گئیں۔ سال 2025 کے دوران سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 328 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

ترجمان  کے مطابق رواں سال 2لاکھ 46 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 280 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے،ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنیوالی 444 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے۔

ماحولیاتی الودگی میں اضافہ کرنیوالی 140 گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی،46 ہزار 800 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا ہے،27 ہزار سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ ان کورڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف 2000 جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔