ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ، رپورٹ طلب

سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ، رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت کے واقعے پر حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کرتے ہوئے دی پنجاب سکول سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

سکول انتظامیہ کو رپورٹ کے ہمراہ اتھارٹی میں پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا ،ایجوکیشن اتھارٹی نے ستوکتلہ تھانے میں جلد انکوائری کیلئے درخواست جمع کروادی،ایجوکیشن اتھارٹی نے ایس ایچ او ستوکتلہ سے معاملے کی رپورٹ جلد فراہم کرنے کی درخواست کی اپیل

 ایجوکیشن اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کی رپورٹ سے بچے کی ہلاکت کا تعین ہوسکے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈی ای او ایلمنٹری امتیاز اعوان کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنا دیا،ڈی ای او ایلمنٹری امتیاز اعوان آج سکول وزٹ کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔

امتیاز اعوان سوئمنگ پول کی گہرائی کی جانچ کیساتھ سکول سٹاف سے بھی انکوائری کریں گے۔