ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعتی آلودگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی:صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

 صنعتی آلودگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی:صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:وزیراعلیٰ کے صاف شفاف ماحولیاتی نظام یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

مریم نواز کی ہدایت پر اینٹوں کےبھٹوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں،زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کریک ڈاؤن کے دوران7سے11 جولائی تک 36 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا،آلودگی پھیلانے پر40مقدمات درج،15لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کئے گئے،انڈسٹریل آلودگی کیخلاف کارروائیاں  کی گئیں اور787 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا،کارروائیوں کے دوران 28یونٹس سیل،4 کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

پنجاب بھر میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف بھی مہم تیزی سے جاری ہے،صوبہ بھر میں 5124 گاڑیوں کے ایگزاسٹ دھوئیں کا معائنہ کیا گیا،گاڑیوں کے دھوئیں کی جانچ کا عمل تیز کر نے کی ہدایت کی گئی ، قانون شکن گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

24پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا،45 فیول سیمپلز چیک کیے گئے، 39 سیمپلز فٹ قرار  دئیے گئے،دوران چیکنگ 6سیمپلز غیر معیاری قرار دے کر رپورٹ مرتب کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے شفاف فیول سپلائی یقینی بنانے کیلئے ای پی اے کوخصوصی فوکس کی ہدایت کی۔

پانی کاضیاع روکنے کیلئے 61 سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ سسٹمز نصب کئے گئے،کریک ڈاؤن کے دوران 25سروس سٹیشنز سیل کئے گئےاور 29 کو نوٹس جاری کر دیا۔

 مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بھٹوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔