عوامی میئر کی عوامی سواری ، پبلک کے مسائل سنے، پہلوان گوٹھ کے نالے کی صفائی کا جائزہ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موٹر سائیکل پر  شہر کےمختلف علاقوں کے دورے  کئے۔

وہ  وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان کے ہمراہ مورڑو  میر بہار  ٹاؤن کے مختلف علاقوں  میں گئے اور شہریوں  سے ملاقاتیں کیں۔

موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے میئر نے عوام کے مسائل بھی سنے ،

موٹر سائیکل پربعد ازاں مئیر مرتضیٰ وہاب نے   ضلع شرقی کا دورہ کیا۔ وہ حبیب یونیورسٹی کے قریب پہلوان گوٹھ پر واقعہ نالے کا معائنہ کرنے گئے۔

میئر کراچی نے نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے انتظامیہ کو متوقع بارشوں سکے آغاز سے پہلے نالے کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

میئر کراچی کے ہمراہ ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی اور پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان بھی موجود تھے۔