ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے ، آصف زرادری

 پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے ، آصف زرادری
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وبیب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے کراچی میں سندھ حکومت کے وزرا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا، عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے، وقت کے ساتھ اور بہتری آئے گی جبکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس ملک کو اتحادی حکومت، اسٹبلیشمنٹ اور عدلیہ سب نے مل کر اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اس بحران سے نکالنا ہے کیونکہ عمران خان ملک کو بحران میں چھوڑ کر گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ایف یو جے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوب خان کے دور میں بڑا ہوا، ہم نے کبھی جمہوریت نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے،میں 18سال کی عمر میں برطانیہ گیا وہاں جمہوریت دیکھی، مغربی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے، برطانیہ میں قانون کی بالادستی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہے، ان کا نظام دیکھ کر سمجھ گیا برطانیہ کی جمہوریت کیوں کامیاب ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر