ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے‘‘

’’شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔  اور حمزہ شہباز اور سارے لیگی ترجمان سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔

      

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ہائیکورٹ پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گرتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سارے لیگی ترجمان سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1990 میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ اثاثے 1998 میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ اور 2018 میں اہل و عیال سمیت سات ارب سے زائد ہو گئے،  شہباز شریف کے ڈھکے چھپے اثاثوں کی مالیت ظاہر کردہ اثاثوں سے کئی ہزار گنا زیادہ ہے،  نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔

 

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  کا مزید  کہنا تھا کہ لیگی ترجمان اس کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی ئی اور وزیرِ اعظم عمران خان پر الزام تراشی اور دشنام طرازی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،  پاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں سے واقف ہیں۔ لیگی ترجمانوں کی فوج کے الٹے سیدھے بیانات اور پی ٹی آئی پر الزامات سے عوام کا موقف تبدیل نہیں ہو سکتا۔

 دوسری جانب   اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ک نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ  کردیا،شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی، قومی ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر وزیراعظم مستعفی ہوں،  ڈی جی سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم اور وزیر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،  ملک کے اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار وزیراعظم ہے،  سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا، یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال، یہ ہوتی ہے کرپشن۔

Shazia Bashir

Content Writer