سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملوں کو ناکام بنایا۔ خاران آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آن کے سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں۔قوم کی حمایت سے فتنہ الہندوستان کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ محسن نقوی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خاران میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بروقت اور مؤثر ردِعمل سے بڑے نقصان کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ۔ صدر زرداری نے کہا عزم ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ریاست ملک دشمن عناصر کو پوری طاقت سے جواب دیتی رہے گی۔