ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب  میں بلدیاتی  انتخابات نہ کروانے  پر الیکشن کمیشن کا نوٹس 

پنجاب  میں بلدیاتی  انتخابات نہ کروانے  پر الیکشن کمیشن کا نوٹس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب  میں بلدیاتی  انتخابات نہ کروانے  پر الیکشن کمیشن نے  نوٹس  لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری  اور سیکرٹری  لوکل  گورنمنٹ   پنجاب کو ذاتی  حیثیت  میں  طلب کرلیا ۔ پنجاب گورنمنٹ   کی طرف سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی یقین دہانی پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ 

کمیشن ذرائع  کے مطابق حلقہ بندی  رولز،  کنڈکٹ  آف الیکشن  رولز،  لوکل  ایریاز کی ڈیمارکیشن  ، یونین کونسلوں  کی تعداد  کا نوٹیفکیشن  اور تصدیق  شدہ نقشہ جات  مورخہ 10جنوری  تک مہیا نہ کرنے پر الیکشن کمیشن  نے اس کیس کو  بروز جمعرات  مورخہ 22جنوری  کو سماعت  کیلئے  مقرر کردیا ۔

چیف سیکرٹری   پنجاب اور  سیکرٹری  لوکل گورنمنٹ   پنجاب کو ذاتی  حیثیت  میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں ۔ لوکل گورنمنٹ  انتخابات  کے  انعقاد کو یقینی  بنانے کیلئے  مزید کاروائی  کی جاسکے۔ 

پنجاب  میں  لوکل گورنمنٹس  کی میعاد  31دسمبر 2021 کو ختم  ہوگئی تھی۔صوبائی حکومتوں نے  الیکشن نہ کروانے کیلئے انتخابی قوانین  میں ترامیم   سمیت مختلف  طریقے  اور بہانے استعمال کیئے۔ الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کیا ،جبکہ صوبہ میں بلدیاتی  انتخابات  کو یقینی  بنانا پنجاب گورنمنٹ   اورالیکشن کمیشن  کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے  ۔ 

اس ذمہ داری  کو پورا  کرنے کیلئے   الیکشن کمیشن  کی طرف سے مذکورہ بالا  اقدام اُٹھایا گیا  ہے۔