ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے‘

’اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد دی۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا ہے، پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے نام نہاد بیانیہ پھر مسترد کر دیا، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/720x461/public/2022/12/12/1646056-1907187127.jpg?itok=wEUf5GOK

Ansa Awais

Content Writer