سکول کھلےرہیں گےیابند؟ فیصلہ کل ہوگا

school closed / NCOC
کیپشن: school closed / NCOC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا سے مزید 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ روز  51 ہزار 236افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 4ہزار 27 کورونا کیس مثبت  نکلے، ملک میں کورونا مثبت کیسز  کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

نہ صرف کورونا کے کیسز اور مثبت شرح بلکہ اومی کرون ویرینٹ بھی لاہور شہر میں خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مزید 45 اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تصدیق کے ساتھ اومی کرون ویرینٹ کی کل تعداد 423 ہوگئی جبکہ ذرائع کے مطابق اومی کرون ویرینٹ رپورٹ ہونے والے کیس سے کئی زیادہ تعداد ہے۔

 کورونا کے ساتھ پابندیوں کی بھی واپسی ہوگئی۔این سی اوسی نے فضائی اورزمینی سفرکےدوران کھانےکی اشیاپرپابندی لگادی۔ صوبوں کےساتھ مل کرموثراقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اسکول کھلےرہیں گےیابندہوں گے ؟صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کل ہوگا،شادی بیاہ کی تقریبات کےنئے ایس اوپیزکافیصلہ بھی کل کیاجائےگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer