ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

73 سالہ عمران احمدخان نیازی کا 15 فروری 2026 کو میڈیکل بورڈ کے ذریعے تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق سنٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہوئی جو نمایاں بہتری ہے۔ متاثرہ دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 ہوئی ہے، جو موجودہ مرحلے پر تسلی بخش ہے۔بغیر عینک دائیں آنکھ کی بینائی 6/24 اور بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈ کی گئی ۔ عینک کے ساتھ دائیں آنکھ 6/9 جبکہ بائیں آنکھ 6/6 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں آنکھوں کی موجودہ میڈیکل کنڈیشن کی تمام تفصیل شامل ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں آئندہ کا علاج اور ادویات بھی تجویز کی ہیں۔ نیواناک آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے روزانہ دو بار دینے کی ہدایت کی گئی  ۔
کو-سوپٹ آئی ڈراپس صرف دائیں آنکھ کیلئے روزانہ دو بار جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سسٹین الٹرا آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے دن میں تین بار استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اینٹی-VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق دینے کی تجویز کی گئی ۔ مزید تشخیص کیلئے OCT اینجیوگرافی اور اینٹی-VEGF مکمل ہونے کے بعد FFA ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ۔ 

میڈیکل بورڈ کے دورہ اڈیالہ جیل کے بعد بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی پمز آمد، ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی۔ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر بریفنگ دی گئی،پارٹی رہنماؤں اور ذاتی معالجین  نے جاری علاج اور فالو اپ پلان پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ۔ 

بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ دونوں ڈاکٹروں کے دستخط سے جاری کی گئی۔