ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

یو اے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ا حمد منصور : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران باہمی تعاون خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں پر زور دیا۔ 

فیلڈ مارشل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات اور مضبوط تزویراتی شراکت داری ہے۔

ملاقات کے دوران معیشت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، امن و استحکام کیلئے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔