ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظلم ہے،شہری

رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظلم ہے،شہری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان المبارک سے قبل حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر شہری شدید برہم ہیں۔

 جس کے بعد پیٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ملتان کے شہریوں نے بھی اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رمضان میں مہنگائی کا نیا طوفان لے آئے گا۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے بار بار بڑھا دی جاتی ہے اور اس سے غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کا بم گرتا ہے۔