ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام

مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کل سہ پہر معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ ہوا ہے، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

 انجینئیر محمد علی مرزا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جہلم میں محمد علی مرزا کی  اکیڈمی میں انہوں نے کل اپنے معمول کے مطابق  اپنے معتقدین کے اجتماع مین لیکچر دیا۔ ہر ہفتے ہونے والے اس لیکچر کے بعد جب محمد علی مرزا  بعض حاضرین کے ساتھ تصویریں بنوا  رہے تھے، تب مبینہ طور پر ایک شخص نے ان پر حملہ کیا۔

 انجینئیر محمد علی مرزا کے قریبی ذرائع نے الزام لگایا کہ اس شخص کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے ہے اور وہ ایبٹ آباد کا رہائشی ہے۔ اس شخص کا نام محمد عاصم بتایا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق محمد عاصم نامی شخص نے انجینئیر محمد علی مرزا پر حملہ کیا لیکن ان کے گارڈز نے اسے بروقت دبوچ لیا۔    بعد میں اس مبینہ حملہ آور کو  پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔ 

 سوشل پلیٹ فارم پر ایک ویب سائٹ کی جانب سے یہ خبر صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے۔