ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی کارکنوں سے ملاقات،حلقے کا دورہ

ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی کارکنوں سے ملاقات،حلقے کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم :رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھرنے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ۔

رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے  جوہرٹاون میں حلقہ کےکارکنان سےمیٹنگ  کی ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ  جنجاتےگاوں سمیت دیگرآبادیوں میں ترقیاتی کاموں کوحل کروانےکےلیےکوشاں ہیں ۔


جوہرٹاون میں لیگی کارکنان سے خطاب میں سیف الملوک کھوکھرکاکہناتھاکہ جنجاتے گائوں،کاہنہ سمیت دیگرآبادیوں میں واٹرسپلائی سیوریج کی شکایات کےحل کےلیےمتعلقہ اداروں کوبارہاکہاہےلیکن اپوزیشن ایم پی اے ہونےکےباعث شنوائی نہیں ہورہی جبکہ ناقص انتظامات کےباعث مختلف علاقوں سےکوڑابھی نہیں اٹھایاجارہا۔

انھوں نےکہاکہ حکومت عوامی مسائل کوحل کرنےمیں ناکام ہوگئی ہےجبکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کےحوالےسےدعاکرواتےہوئےان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف کی طبعیت ناسازہےاوران کی صحت یابی کےلیےدعاگوہیں۔اس موقع پرچودھری مزمل گجر،نواب عابدحسین،عطااللہ بٹ،سعدیہ احسن،میاں مصطفی سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer