سکول طلبا کی موجیں لگ گئیں

سکول طلبا کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) ہائر سکینڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایم فل،  پی ایچ ڈی اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ، صوبہ بھر کے ہائر سکینڈری سکولوں میں 3000 اور لاہور میں 80 سبجیکٹ سپیشلسٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے ہائر سکینڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپشلسٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایم فل پی ایچ ڈی اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے ہائر سکینڈری سکولوں میں 3000 سبجیکٹ سپیشلسٹ کی پہلے سے کمی کا سامنا ہے۔

لاہور کے 22 ہائر سکینڈری سکولوں میں 80 سبجیکٹ سپیشلسٹ درکار ہیں۔ ڈی پی آئی سیکنڈری نے پنجاب بھر کی اتھارٹیز کو تفصیلات کی فراہمی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ہائرسکینڈری سکولوں میں پڑھانے کیلئے سکول کے پاس رہنے والے اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی۔

 آل ٹیچرز یونین کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی سے ہائرسکینڈری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔