قیصر کھوکھر:وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی سیاسی اور انتظامی مصروفیات، پولیس افسران کے آج ہونے والے انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے۔
یہ انٹرویز ڈی پی او کی تعیناتی کے لئے مقرر کئے گئے تھے لیکن وزیر اعلی پنجاب کی مصروفیات کی بنا پر پھر ملتوی ہو گئے۔ آج ہونے والے انٹرویوز کے لئے ایس پی سیف اللہ خٹک، ایس پی عاطف نذیر، ایس پی عمارا اطہر، ایس پی امیر عبداللہ نیازی کو کال کیا گیا تھا ۔ پی ایس او ٹو وزیر اعلی آفس سے کال کر کے ان افسران کو انٹرویوز کے ملتوی ہونے بارے آگاہ کر دیا گیا۔