ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلتھ کیئر کمیشن کی شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کارروائی

ہیلتھ کیئر کمیشن کی شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایلوپیتھی ، جراحی اور دندان سازی کے چودہ سنٹرز کو سربمہر کر دیا گیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کے دوران مستند معالج موجود نہ ہونے پر رشید کلینک ، فرحان میڈیکل سٹور ، کامران کلینک ، اعجاز کلینک ، ضیاء کلینک ، شفیع میڈیکل سٹور ، عون محمد کلینک ، رشید کلینک اور رانا کلینک کو سربمہر کر دیا ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے طاہر جراح ، علی ہجویری اعضا بند ، اعظم جراح پہلوان، شاہ دین جراح اور دندان ساز ڈینٹل سلوشن کو بھی سربمہر کر دیا۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں سات ہزار سے زائد اڈے سربمہر کرکے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ اس آپریشن کو عطائیت کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔