ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی پشاور سنٹرل جیل پہنچ گئے، سکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا

Suhail Afridi Adiala Jail, Suhail Afridi Peshawar Central Jail, Security system
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت ملنے سے مایوس ہو کر آخر کار پشاور کی سنترل جیل ہی چلے گئے۔ پشاور کی سنٹرل جیل کے حکام نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو احترام کے ساتھ خوش آمدید  کہا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج پشاور کی سنترل جیل جا کر وہاں  جدید سیکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا۔ سہیل آفریدی نے سنٹرل جیل کا دورہ  بھی کیا اور 44 کروڑ روپے کی لاگت سےجدید سیکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا۔

سہیل آفریدی نے  خیبر پختونخوا کی تمام جیلوں میں قید مجرموں  کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا اورسنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی سہولیات کیلئے دو کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی دی اور صوبے کے تمام جیلوں میں سولر پینل لگانے کا اعلان کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا، ہم جیل میں ہسپتال کبنوائین گے۔ ہم جیل میں کم عمر لڑکوں اور خواتین کیلئے علیحدہ سیل بھی قائم  کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جیل کا مقصد صرف سزا نہیں بلکہ اصلاح بھی ہے تاکہ قیدی بہتراورمفید شہری بن کرباہر نکلیں۔