ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: عدنان چٹھ

پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: عدنان چٹھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس عدنان چٹھ  نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اہم رول ادا کررہی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت نوجوانوں کو سکلز ایجوکیشن فراہم کر کے روزگار کے مواقع سے روشناس کرانے میں سرگرم ہے، اور فی طالبعلم 190 پاؤنڈ خرچ کیا جا رہا ہے، ہاسپٹلٹی کے شعبہ میں ٹیوٹا جدید کورسز فراہم کر رہا ہے، جس سے نوجوان بیرونِ ملک بھی روزگار حاصل کر سکیں گے۔

 نادر چٹھہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ کورسز کے ذریعے طلبہ بیرون ممالک میں ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں زیادہ ڈیمانڈ کے مواقع سے مستفید ہوں گے، جبکہ سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ نے بھی بیرون ملک ہنر مند افراد کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین عدنان چٹھہ کا کہنا تھا کہ اب تک 43,500 نوجوانوں کو بیرون ممالک میں روزگار کے لیے ایم او یو کیے جا چکے ہیں، اور بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے مطابق انہیں کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق ہنر مند بن سکیں۔