سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں سینئر رجسٹرار ریڈیالوجی کی 8 آسامیوں پر 8 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ارفع جبین، سیرت اقبال، فرح جبین اور مریم خان شامل ہیں۔ اسی طرح سینئر اینستھیزیا کی 36 آسامیوں میں سے 29 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں طلحہ ارشد، مہوش مشتاق، فاطمہ خالد، مشعل طارق اور امینہ اعجاز شامل ہیں۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر مائیکروبایالوجی کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کامیاب رہا جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کارڈیالوجی کی 12 آسامیوں میں سے 11 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں حمید شریف خان، عدیل الرحمان اور محمد عبدالسلام آزاد شامل ہیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری کی 12 آسامیوں میں سے 10 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں عرفان قادر، جواد مصطفیٰ، یاسر ہدایت، سعید احمد اور حسن شاہد شامل ہیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر آپریٹو ڈینٹسٹری کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ مائیکروبایالوجسٹ کی 6 آسامیوں میں سے 5 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ہما اعجاز، ماریہ راحیل، قرۃ العین کومل، محمد اسلام اور عائشہ خالد شامل ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیوریٹر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی 3 آسامیوں پر 3 امیدوار کامیاب رہے جن میں نعمان شفیق، طاہر رستم اور حسیب اللہ کاشف شامل ہیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی 6 آسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں محمد اعجاز اسلم، عبد الرحیم، محمد بلال اور محمد عادل شامل ہیں۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر سروس کوٹہ بہاولپور ریجن کی 60 آسامیوں میں سے 38 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں ساجد نذیر، حافظ محمد عامر، محمد طاہر اور محمد عاصم نواز شامل ہیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام امیدوار اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔