ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات میں نمایاں بہتری کے بعد لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 18 روز کے دوران 20 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی صوبے میں ایک ریکارڈ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو شہریوں کو ریکارڈ سطح پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 9 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کو فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیے، جبکہ 11 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ مزید برآں 7 ہزار سے زائد شہریوں کو گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔