ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی

وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر صنعتی ورکرز کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔

 وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کے عمل کا آغاز کیا اور کامیاب ہونے والے صنعتی کارکنوں کو مبارکباد دی، جس کے بعد 720 ورکرز اپنے بنے بنائے گھروں کے مالک بن گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ بیوگان اور خصوصی افراد کو قرعہ اندازی کے عمل سے الگ رکھتے ہوئے براہِ راست فلیٹس دیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی کارکنوں کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ کے دوران مکمل کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی، جبکہ خصوصی صنعتی کارکنوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ندیم طاہر نامی صنعتی کارکن کو خود فون کر کے مبارکباد دی اور کہا کہ والدین کو ساتھ رکھیں کیونکہ ان کی دعاؤں سے ہی فلیٹ ملنا ممکن ہوا۔

حکام کے مطابق سندر فیز ٹو میں 672 فلیٹس، ملتان میں 656 اور واربرٹن ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی کارکنوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ جھنگ اور کمالیہ میں بننے والی لیبر کالونیوں میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین تین مرلے کے مفت پلاٹ دیے جائیں گے، جن میں جھنگ میں 1300 اور کمالیہ میں 700 ورکرز شامل ہیں، جنہیں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے بعد پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔