ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث پنجاب میں موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند

شدید دھند کے باعث پنجاب میں موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرویز کے متعدد حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ 

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

قومی شاہراہ پر بھی کئی مقامات پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جن میں مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد شامل ہیں۔ ان علاقوں میں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک محدود ہو چکی ہے جس کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کی پابندی کریں، فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ پولیس کے مطابق دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب، ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل رہا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔