سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

 اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیب کو  فواد چودھری کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی، فواد چودھری پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے،نیب حکام اور تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

  فواد چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت کی کسٹڈی میں ہیں، وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوہدایت کی کہ وہ  فواد چودھری سے نیب وارنٹ پرتعمیل کرائے۔

  نیب حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل کرنے کیلئے فواد چودھری کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا۔

  نیب راولپنڈی نے فواد چودھری کو 13 نومبر کو طلب بھی کیا تھا،فواد چودھری کے خلاف جہلم سے پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی۔