ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی قسمت جاگ اٹھی، خوشخبری مل گئی

اساتذہ کی قسمت جاگ اٹھی، خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 2015 میں بھرتی سینکڑوں ایجوکیٹرکے کنٹریکٹ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیٹرز کے لئے خوشخبری آگئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 2015 میں بھرتی تمام ایجوکیٹرکے کنٹریکٹ میں توسیع کردی۔ فیصلہ کے بعد سینکڑوں اساتذہ کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ میں توسیع کا اطلاق مستقلی کے آرڈرز جاری نہ ہونے تک رہے گا۔کنٹریکٹ میں اضافہ نہ ہونے پر مذکورہ اساتذہ کی تنخواہیں بند ہونے کا خدشہ تھا۔

قبل ازیں  پنجاب حکومت نے ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد کر دی تھی جس پر کابینہ کمیٹی نے معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی تجویز دے دی تھی،محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی کہ پنجاب بھر میں کنٹریکٹ پر تعینات 50 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا جائے۔

اجلاس میں  صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت نے ایجوکیٹرز کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کے سامنے رکھنے کی تجویز دی تھی، پنجاب کابینہ کمیٹی نے پچاس ہزار ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

بعدازاں پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سمری کابینہ کو ارسال کی،کابینہ کمیٹی نے  ایجوکیٹر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی، اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی تعیناتی اورپہلے سے تعینات ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے پر فیصلہ کیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer