پنجاب پولیس کے تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انویسٹی گیشن افسران کو سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کروایا جائے گا، پنجاب پولیس نے کورس کرنیوالے افسران سے پیسے بھی مانگ لئے، کورس کیلئے آنے والا ہر افسر 35 سو روپے جمع کروائے گا۔

پنجاب پولیس میں انویسٹیگیشن نظام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انویسٹیگیشن افسران کو سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کروایا جائے گا، پولیس حکام کے مطابق کورس 17 دسمبر سے 30 دسمبر تک پولیس ٹریننگ کالج میں کروایا جائے گا۔  جبکہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک کے 72 افسران کو کورس کروایا جائے گا اورہر ڈسٹرکٹ سے 2 پولیس افسران کو کورس کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے منتخب کئے گئے افسران کو 16 دسمبر کو پولیس ٹریننگ کالج میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔  جبکہ محکمہ نے کورس کرنے والے افسران سے پیسے بھی مانگ لئے ہیں، کورس کیلئے آنے والا ہر افسر 35 سو روپے جمع کروائے گا، کورس کے اختتام کے بعد رقم واپس کر دی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer