ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار میں  ایک دن  میں  3 بارودی سرنگ دھماکے، 3 افراد زخمی

پاراچنار میں  ایک دن  میں  3 بارودی سرنگ دھماکے، 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس ذرائع کے مطابق مضافاتی علاقے ڈنڈر صحرا میں بارودی سرنگ کے مزید 2 دھماکے رپورٹ ہوئے،   بارودی سرنگ دھماکوں سے دو مذید راہگیر زخمی ہوگئے ہیں ۔

 پولیس کے مطابق صبح دھماکے سے حامد حسین نامی غریب مزدور کے دونوں پاوں کٹ گئے تھے ، شام کے بعد اسی علاقے ڈنڈر صحرا  میں دو مذید دھماکے ہوئے ہیں ، سجاد حسین اور یاسر حسین نامی   زخمی آفراد  کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق  یہ آج کے دن ایک ہی علاقے میں تیسرا بارودی سرنگ دھماکہ ہے،ضلع کرم میں بارودی سرنگوں اور مارٹر گولے گرنے کے اس ہفتے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ، حالیہ تین دنوں میں ان واقعات میں 9 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں :محکمہ سکول ایجوکیشن کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ